گانا چوری کرنے پر ابرارالحق کی وارننگ، برطانوی ادارے کا ردعمل آ گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ابرار الحق کی بالی ووڈایکٹر کرن جوہرکو " نچ پنجابن نچ"کی نقالی کرنے پر وارننگ کے بعد برطانوی ادارے کا کہنا ہے کہ فلم میں گانے کو استعمال کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار اور سیاستدان ابرار الحق نے دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم "جگ جگ جیو"میں مشہور گانے "نچ پنجابن "کی نقالی کی نشاندہی کی تھی اور بالی ووڈ ایکٹر کرن جوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ میرے چھٹے گانے کی کاپی کی گئی ہے جس کی میں ہرگز اجازت نہیں دوں گا۔
I have not sold my song “ Nach Punjaban” to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
اب برطانوی ایجنسی موی باکس کی جانب سے ابرار الحق کی ٹویٹ پر بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی سیریز کی جانب سے" جگ جگ جیو "میں "نچ پنجاب "گانے کو شامل کرنے کیلئے باضابطہ طور پر لائسنس دیا گیا ہے ۔
Nach Panjaban has been officially licensed for it to be included in the Film “JugJugg Jeeyo” by @TSeries. @karanjohar & @DharmaMovies have the legal rights to use this song in their film and the tweet by @AbrarUlHaqPK earlier today is defamatory and completely unacceptable.
— MOVIEBOX (@1Moviebox) May 22, 2022
واضح رہے کہ ابرارالحق نے نچ پنجابن کے کاپی رائٹس فروخت کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے کسی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، گانے کے استعمال پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔