مصطفیٰ قریشی "نوری نت " کے کردار کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ؟ آپ بھی جانیے

لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلموں میں مختلف کردار نبھائے ہیں لیکن پرستار مجھے پنجابی فلموں کے ولن کے طو رپر پہچانتے ہیں،”مولا جٹ“میں "نوری نت "کا کردار میرے ساتھ ایسا جڑا کہ آج تک میں خود کو اس سے الگ نہیں کر سکا۔
مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ پنجابی فلم ”عالی جاہ“ میں میں نے کامیڈی کردار نبھایا اور اسے پرستاروں نے بے حدپسند بھی کیا لیکن اس کے باوجود پنجابی فلموں میں ولن کے کردار میری پہچان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سامنے آئے لیکن انڈسٹری کو عروج ملنا چاہیے اوراس کے لئے سب اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان میں نئے اداکار بھی بہت اچھا کام کررہے ہیں اور ایک سے بڑھ کر ایک اچھا اداکا ر پاکستان میں موجود ہے بس ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ محنت سے آگے بڑھنے کی کوشش کریں اور شوبز میں ایسے کرداروں کو ترجیح دیں جو مستقبل میں ان کے لئے یادگار ثابت ہوں۔