ورلڈ گیمز کا میلہ 7جولائی سے برمنگھم میں سجے گا, 34کھیلوں کے مقابلے ,100سے زائد ممالک کے 3600اتھلیٹس شرکت کرینگے

ورلڈ گیمز کا میلہ 7جولائی سے برمنگھم میں سجے گا, 34کھیلوں کے مقابلے ,100سے زائد ...
ورلڈ گیمز کا میلہ 7جولائی سے برمنگھم میں سجے گا, 34کھیلوں کے مقابلے ,100سے زائد ممالک کے 3600اتھلیٹس شرکت کرینگے

  

 برمنگھم(آئی این پی)انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورلڈگیمز کا آغاز 7جولائی 2022سے برمنگھم میں ہو گا،جس میں 100سے زائد ممالک کے 3600اتھلیٹس شرکت کرینگے۔پاکستان کے 16سالہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فاتح احسن رمضان بھی گیمز میں شرکت کرینگے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ گیمز کا میلہ ہر 4سال بعد منعقد کیا جاتا ہے،اس سال بھی انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون سے ورلڈ گیمز کا انعقاد 7جولائی سے 17جولائی 2022تک امریکی ریاست الاباما  کے شہر برمنگھم میں ہو گا۔اس سال عالمی کھیلوں کے میلے (ورلڈ گیمز)میں 100سے زائد ممالک کے 3600سے زائد کھلاڑی 34 مختلف کھیلوں میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔برمنگھم گیمز آرگنآئزنگ کمیٹی کے مطابق 10روزہ ورلڈ گیمز  میں 34کھیلوں میں 213میڈلز کیلئے مقابلے ہونگے۔پاکستان کے 16سالہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فاتح احسن رمضان بھی گیمز میں شرکت کرینگے جبکہ پاکستانی مارشل آرٹس  جوجستو ٹیم  بھی ایونٹ میں شرکت کریگی۔دوسری جانب پاکستانی ٹین پن باؤلنگ  اور الپائن کلب کی ٹیم کا بھی ایونٹ میں شرکت کا امکان ہے۔ورلڈ گیمز میں ان کھیلوں کو شامل کیا جاتا ہے جو اولمکپس میں شامل نہیں ورلڈ گیمزمیں امریکن فٹبال،آرچری،بیس بال، سنوکرٹین پن باؤلنگ،ڈانس سپورٹس،فلائنگ ڈسک،جمناسٹک،ہینڈ بال،کراٹے،کک باکسنگ،پاور لفٹنگ،رسہ کشی،سکوائش،انڈر واٹر سپورٹس،وہیل چئیر رگبی،ووشو،ٹرائیتھلون،فلور بال،فسٹبال سمیت 34کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔

مزید :

کھیل -