کویت میں گرفتار خاتون گداگر سے تفتیش ، دراصل کون نکلی؟ ایساانکشاف کہ یقین کرنا مشکل 

کویت میں گرفتار خاتون گداگر سے تفتیش ، دراصل کون نکلی؟ ایساانکشاف کہ یقین ...
کویت میں گرفتار خاتون گداگر سے تفتیش ، دراصل کون نکلی؟ ایساانکشاف کہ یقین کرنا مشکل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کویت سٹی(آئی ا ین پی ) عدالت نے معلم جیسے مقدس پیشے کو بدنام کرنے والی خاتون کو سخت ترین سزا سنادی ۔ کویت میں خفیہ محکمہ کی ٹیم نے عرب ملک سے تعلق رکھنے وا لی ایک خاتون کو گداگری کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

کویتی محکمہ خفیہ کو اطلاع ملی تھی کہ معروف علاقے میں ایک ایسی خاتون کو دیکھا گیا ہے جو مشکوک قسم کا برقع پہننے گداگری کے دھندے میں مصروف ہے۔ محکمے کی خفیہ کی ٹیموں نے اطلاع ملنے کے بعد خاتون کی کڑی نگرانی جاری رکھی جب اس بات کا یقین ہوگیا کہ خاتون مخصوص مقام پر روزانہ گداگری کرنے آتی ہے تو اسے پیشہ ورگداگر قرار دیتے ہوئے حراست میں لیا اور محکمہ انسداد گداگری کے حوالے کیا۔

محکمہ انسداد گداگری حکام اس وقت حیرت زدہ ہوئے جب تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ پیشہ ور گداگر خاتون کوئی عام عورت نہیں بلکہ ایک مقامی سکول میں کیمسٹری کی ٹیچر ہیں جو گذشتہ اٹھارہ برس سے یہ ایک سکول سے منسلک ہیں اور گرفتاری کے وقت تک برسرروزگار بھی تھی۔ مزید تفتیش میں معلوم ہوا کہ خاتون کا شوہر بھی سکول میں ٹیچر کے طور پر برسوں سے خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ ان کے بچے بھی کویت کے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ محکمہ انسداد گداگری نے خاتون اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کرکے عدالت میں بھیج دیا جہاں سے انہیں ملک بدری کی سزا سنا دی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -