کرکٹر مشفق الرحیم نے حج ادا کرنے کیلئے کیا چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ؟ جانئے

کرکٹر مشفق الرحیم نے حج ادا کرنے کیلئے کیا چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ؟ جانئے
 کرکٹر مشفق الرحیم نے حج ادا کرنے کیلئے کیا چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ؟ جانئے

  

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش کے کرکٹر مشفق الرحیم نے حج ادا کرنے کے لئے دورہ ویسٹ انڈیز چھوڑنے کا عندیہ دیا ہے، بی سی بی نے بھی اجازت دے دی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے مشفق الرحیم کو چھٹی دے دی ہے، تاکہ وہ جولائی میں حج کی سعادت حاصل کر سکیں۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز ممکنہ طور پر 22 جون کو سعودی عرب جائیں گے، جس کا مطلب ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے آئندہ دورے سے محروم رہیں گے۔بی سی بی کے کرکٹ آپریشنز کے چیئرمین جلال یونس نے کہا کہ انہوں نے سری لنکا سیریز سے پہلے ہمیں آگاہ کیا تھا کہ وہ اس سال حج کرنا چاہتے ہیں۔جب اس کی تصدیق ہوئی تو اس نے ہمیں ایک خط دیا کہ وہ رخصت چاہتے ہیں۔ ہم نے اسے وقت دے دیا ہے۔ ہم نے ابتدائی طور پر سوچا تھا کہ وہ دورے کے کچھ حصے کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن وہ پورے دورے کے لیے باہر ہیں۔

بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 2ٹیسٹ، 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ پہلا ٹیسٹ 16 جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -