پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی سفیرِ پاکستان نبیل منیر کے اعزاز میں تقریب

پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی سفیرِ پاکستان نبیل منیر کے اعزاز میں تقریب
پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی سفیرِ پاکستان نبیل منیر کے اعزاز میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا میں نئے تعینات ہونے والے پاکستان کے سفیر نبیل منیر کے اعزاز  میں پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا نے کوریا کے شہر چھانگوان میں ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں پاکستانی سفارت خانے سے کمیونیٹی ویلفئیر اتاشی  محمد عادل خان اور کمرشل کونسلر عمران رزاق بھی سفیرِ پاکستان کے ہمراہ تقریب میں شریک تھے۔ مہمانوں کی آمد پر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے نائب صدر ملک ندیم اور دیگر ذمہ داران و عہدیداران نے اُن کا استقبال کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

تقریب میں بڑی تعداد میں کاروباری حضرات،  پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ،  سٹوڈنٹس کے علاوہ   ورکرز نے شرکت کی۔  پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے نائب صدر ملک ندیم نے شرکاء  کی آمدکا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے  پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کی خدمات اور کارناموں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔سفیرِ پاکستان نبیل منیر نے تقریب میں موجود شرکاء کے مسائل سنے اور انہیں مفید مشورے دینے کے ساتھ ساتھ  اُن کے مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ تقریب کے اختتام پر تکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ عشائیے کے دوران سفیرِ پاکستان، کمیونیٹی ویلفئیر اتاشی اور کمرشل کونسلر شرکاء میں گھل مل گئے۔ پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے کیبنیٹ ممبران کے علاوہ  کمیٹی ہیڈز بھی تقریب میں شریک تھے۔