نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی ) کے اجلاس میں نور عالم خان کو بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے  نور عالم خان کا نام  خواجہ آصف نے پیش کیا تھا۔

رانا تنویر کے استعفے کے بعد  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا جس کیلئے خواجہ آصف نے  نور عالم خان کا نام پیش کیا جبکہ سینیٹر طلحہ محمود نے اس کی تائید کی جس کے بعد نور عالم خان  بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہو گئے ۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہونے کے بعد نور عالم خان نے کہا کہ   احتساب کابھی احتساب کریں گے، پی اےسی رول آف لاکےتحت چلائی جائےگی۔

خیال رہے کہ نور عالم خان پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن اور ممبر قومی اسمبلی ہیں ۔

مزید :

قومی -