عثمان ڈار نے پی ٹی آئی ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے پی ٹی آئی کی ٹائیگر فورس کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا ، عثمان ڈار نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے نوجوانوں 25 مئی کو اسلام آباد پہنچیں ۔
پاکستان کی غیرت کیلئے ہر جوان کا اٹھ کھڑے ہونا اب ضروری ہوچکا ہے، میں پارٹی کارکنان اور ورکرز کے ساتھ ساتھ ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو دعوت دے رہاہوں کہ25 مئی کو اسلام آباد پہنچیں، کورونا وباء کی طرح بیرونی سازش سے آئی امپورٹڈ حکومت کی رخصتی کیلئے کشمیر ہائی وے پرآپ کا منتظر ہونگا pic.twitter.com/VViB975veV
— Usman Dar (@UdarOfficial) May 23, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں عثمان ڈار نے کہا کہ میں پارٹی کارکنان اور ورکرز کے ساتھ ساتھ ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کو دعوت دے رہاہوں کہ25 مئی کو اسلام آباد پہنچیں۔
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ کورونا وباء کی طرح بیرونی سازش سے آئی امپورٹڈ حکومت کی رخصتی کیلئے کشمیر ہائی وے پرآپ کا منتظر ہونگا