"میں اس وقت سیدھا جنت سے آپ سے مخاطب ہوں" اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں پر اداکار نعمان اعجاز کا ردعمل آگیا

"میں اس وقت سیدھا جنت سے آپ سے مخاطب ہوں" اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)  موت کے حوالے سے غلط خبریں چلنے پر معروف اداکار نعمان اعجازکا رد عمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نعمان ایجاز کی صحت تشویشناک اور آئی ایس یو میں ہونے کی خبریں چل رہی تھی ،جس پر انہوں نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر پیغام دیا اور کہا کہ" السلام علیکم میرا نام آپ سب جانتے ہیں،کیونکہ میرے حوالے سے فیس بک، یوٹیوب اور دوسری سائٹ پر بے حس لوگ جو اپنے چینلز کی سبسکرپشن ، فولورز بڑھانے کیلئے الٹی سیدھی خبریں ،کسی کی بیماری کی جیسے میری بیماری کی چلی اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جن کے حوالے سے الٹی سیدھی خبریں لکھتے ہیں لیکن ان کو رتی برابر شرم نہیں ہے کہ وہ اس طرح کی حرکتیں نہ کریں کہ متعلقہ افراد کے اہل خانہ ،رشتہ دار جو دور بیٹھے ہوتے ہیں،وہ کتنے پریشان ہوتے ہیں ،دوست احباب کتنے اپ سیٹ ہوتے ہیں ۔ اس کا شاید ان لوگوں کو اندازہ نہیں ، لیکن یہ ٹکے ٹکے کے چینل کیلئے ،ایسے چینل کیلئے میں صرف یہ کہوں گا شرم کریں،ڈوب کے مر جائیں ۔

واضح رہے کہ انہوں نے ایک اور ویڈیو ٹویٹر پر بھی جاری کی اور ایک پیغام بھی لکھا  کہ السلام علیکم میں نعمان اعجاز اس وقت سیدھا جنت سے آپ سے مخاطب ہوں ،کیوں کہ کچھ پاکستانیوں نے میری وفات کروا دی ہے فٹے منہ ایسے لوگوں پر۔ 

مزید :

تفریح -