وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن)کا اجلاس جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ(ن )کا اجلاس جاری ،اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شریک ہیں ۔
نجی ٹی وی" جیو نیو ز"کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن )شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں پارٹی اجلاس جاری ہے جس میں لندن سے نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں جب کہ اجلاس میں نائب صد رمسلم لیگ (ن )مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہیں ، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو جاری ہے جبکہ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔