امپورٹڈ حکومت کی صورت میں غلامانہ ذہنیت قوم پر مسلط کر دی گئی ہے ،شہزاد وسیم 

امپورٹڈ حکومت کی صورت میں غلامانہ ذہنیت قوم پر مسلط کر دی گئی ہے ،شہزاد وسیم 
امپورٹڈ حکومت کی صورت میں غلامانہ ذہنیت قوم پر مسلط کر دی گئی ہے ،شہزاد وسیم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی صورت میں غلامانہ ذہنیت قوم پر مسلط کر دی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی رہنماشہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں "بیگرز کانٹ بھی چوزرز"یہ کہتے ہیں ہم نے آپ کے پیٹ میں روٹی ڈالنی ہے اس لیے غلامی کا طوق گلے میں ڈالنا ہو گا۔یہ لوگ شقم پرست ہیں ان لوگوں کے پیٹ کی دوزخ 30،30سال پاکستان کی عوام کی دولت کھا کر نہیں بڑھی۔دوسرے صاحب تو ان سے بھی آ گئے ہیں کہتے ہیں کہ یہ سانسیں امریکا کے وینٹی لیٹر پر چل رہی ہیں ،یہ لوگ خدا کو نہیں مانتے جورزق دینے والا ہے جو سانس دینے والا ہے،یہ لوگ عزت ،ناموس ، خودداری سے ناواقف ہیں ۔
شہزاد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک دنیا میں اپنی مثال آپ ہے وہ اس وجہ سے کہ یہ ملک نظریات کی بنیاد پر بنا وہ نظریہ اسلام کا ہے اور جب کسی ملک سے نظریہ ختم ہو جائے تو پھر اس کا وجود بڑ امشکل ہو جاتا ہے ، وہ نظریہ کہاں سے آیا وہ نظریہ اقبال کی فکر سے ہے اور ان کی فکر "خودی "ہے ۔خودی بیچ کر یہ تاج سر پر پہننا غلامی کی بدترین شکل ہے ۔

مزید :

قومی -