وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی 

وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی 
وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی منظور کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے,2019کی نسبت حج اخراجات ڈبل ہو گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کی حج پالیسی کے مطابق اس سال سرکاری سکیم کے تحت حج اخراجات 8لاکھ 50ہزار روپے میں ہو ں گے ،2019میں یہ اخراجات 4لاکھ 35ہزار تھے جبکہ سعودی حکومت کی جانب سے ابھی تک حج تخمینہ نہیں بھیجا گیا ۔
اس سال پاکستان سے 81ہزار 132حجاج کرام حج کریں گے جن میں سے 32ہزار 453افراد سرکاری اور 48ہزار 679افراد پرائیویٹ حج کریں گے ۔

مزید :

قومی -