ہوٹل میں ویٹرس کیساتھ جھگڑے پر سابق ورلڈ چیمپئن باکسر گلین مک کروری کو عدالت پیش ہونا پڑگیا

ہوٹل میں ویٹرس کیساتھ جھگڑے پر سابق ورلڈ چیمپئن باکسر گلین مک کروری کو عدالت ...
ہوٹل میں ویٹرس کیساتھ جھگڑے پر سابق ورلڈ چیمپئن باکسر گلین مک کروری کو عدالت پیش ہونا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے سابق ورلڈ چیمپئن باکسر گلین مک کروری کو ہوٹل کی دو ویٹرس کے ساتھ جھگڑا کرنے اور ان کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے مقدمے میں عدالت میں پیش ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 57سالہ گلین مک کروری نے گزشتہ سال لندن کے ایک ہوٹل میں ڈنر کے دوران ایک ویٹرس کو نازیبا لفظ سے پکارا جو جنسی ہراسگی کے زمرے میں آتا تھا۔ 
اس معاملے پر گلین کی اس ویٹرس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس پر دوسری ویٹرس بھی اپنی ساتھی کے دفاع میں آگے آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ڈنر گزشتہ سال ستمبر میں باکسر انتھونی جوشوا کے الیگزینڈر اوسیک کے خلاف مقابلے سے قبل دیا گیا جس میں گلین مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ویٹرس نے لندن پولیس کو گلین کے خلاف رپورٹ درج کرا دی۔
پولیس نے گلین کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ اب گلین کے خلاف مجسٹریٹس کورٹ میں مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ مقدمے میں گلین پر دھمکیاں دینے، استحصال کرنے، توہین آمیز الفاظ بولنے، ہراساں کرنے اور انتشار پھیلانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ گلین کی طرف سے عدالت میں ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -