24سالہ نوجوان کی 77سالہ خاتون سے شادی، فحش ویڈیوز سے کمائی شروع کردی

24سالہ نوجوان کی 77سالہ خاتون سے شادی، فحش ویڈیوز سے کمائی شروع کردی
24سالہ نوجوان کی 77سالہ خاتون سے شادی، فحش ویڈیوز سے کمائی شروع کردی
سورس: Instagram/@garyandalmeda

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کہاوت’محبت اندھی ہوتی ہے ‘ تو آپ نے سن رکھا ہو گا۔اس برطانوی جوڑے کے متعلق جان کر آپ کو اس کہاوت پریقین بھی آ جائے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس میاں بیوی نام گیری ہارڈویک اور المیڈا ہیں جن کی عمروں میں 53سال کا فرق ہے۔گیری اس وقت 17سال کا تھا جب المیڈا سے اس کی پہلی ملاقات ہوئی۔ اس وقت المیڈا 71سال کی تھی۔ 
ان دونوں کی پہلی ملاقات المیڈاکے متوفی بیٹے کی تدفین میں ہوئی تھی اور دو ہفتے بعد دونوں نے شادی کر لی۔ اس سے پہلے گیری کا ایک 77سالہ خاتون کے ساتھ تعلق چل رہا تھا جو المیڈا کے ساتھ ملاقات سے چند دن پہلے ہی ختم ہوا تھا۔ اب گیری کی عمر 24سال اور المیڈیا کی 77سال ہے اور وہ شادی کی چھٹی سالگرہ منا رہے ہیں۔ اب المیڈا اور گیری مل کر بالغوں کی ویب سائٹ ’اونلی فینز‘ پر اپنی فحش ویڈیوز اور تصاویر بھی پوسٹ کرتے ہیں اور وہاں سے آمدنی کماتے ہیں۔ 
شادی کی چھٹی سالگرہ پر المیڈا کا کہنا ہے کہ ”مجھے ایک نوجوان پارٹنر کی تلاش تھی اور پھر گیری پر میری نظر پڑ گئی۔ اسے دیکھتے ہی میں سمجھ گئی کہ یہی وہ شخص ہے جو میرا پارٹنر بنے گا۔ اب ہماری شادی کو 6سال گزر چکے ہیں اور ہم ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ “ رپورٹ کے مطابق گیری کی والدہ ٹیمی کی عمر 48سال ہے اور گیری کی دادی بھی المیڈا سے چھوٹی ہے جس کی عمر 71سال ہے۔ گیری کا کہنا ہے کہ” المیڈا دل کی جوان ہے، مجھے کبھی محسوس بھی نہیں ہوا کہ وہ مجھ سے عمر میں بڑی ہے اور نہ ہی مجھے اس فرق کی کوئی پروا ہے۔ “

مزید :

ڈیلی بائیٹس -