ابوظہبی میں نمائشی میچ کے دوران امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کا رنگ گرل کیساتھ فلرٹ،ڈانس شروع کردیا

ابوظہبی میں نمائشی میچ کے دوران امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کا رنگ گرل ...
ابوظہبی میں نمائشی میچ کے دوران امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر کا رنگ گرل کیساتھ فلرٹ،ڈانس شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی میں گزشتہ روز ہونے والے ایک نمائشی میچ میں امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر نے اس انتہائی سنجیدہ کھیل کو ایسا پرلطف بنا دیا کہ شائقین ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس میچ میں فلائیڈ کے مدمقابل ڈان مور تھے۔میچ کے دوران فلائیڈ مے ویدر قہقہے لگاتے رہے، کمنٹری کرنے والوں کے ساتھ ٹھٹھہ کرتے رہے اور حتیٰ کہ ایک موقع پر رِنگ گرل کے ساتھ فلرٹ بھی شروع کر دیا۔ 
فلائیڈ نے ایک بار رِنگ گرل سے راﺅنڈ کارڈ لے کر خود ڈسپلے کر دیا اور میچ کے دوران ہی ایک بار اس کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق45سالہ فلائیڈ مے ویدر اور ڈان مور کے مابین یہ میچ چند روز قبل ہونا تھا تاہم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید کے انتقال کے باعث میچ کو چند دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ 

مزید :

کھیل -