پی ڈی ایم کے ترجمان نے ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

پی ڈی ایم کے ترجمان نے ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
پی ڈی ایم کے ترجمان نے ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ کے معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔" ایکسپریس ٹربیون" کے مطابق حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ انتہائی خطرناک صورت اختیار کر چکی ہے اور اب تک 40کلومیٹر رقبے پر محیط جنگل جل کر خاکستر ہو چکا ہے۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر اب تک 3لوگ جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

حافظ حمد اللہ نے اس معاملے میں حکومتی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”13دن سے جنگل میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اس دوران صوبائی اور وفاقی حکومت خاموش کیوں رہیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے خاطرخواہ اقدامات کیوں نہیں کیے؟اب 13دن گزرنے کے بعد کہا جا رہا ہے کہ ایران سے جہاز منگوایا جا رہا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ایک ایٹمی ریاست کے پاس آگ بجھانے کے وسائل بھی نہیں ہیں"۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -