مچھروں سے نجات کے طریقے 

مچھروں سے نجات کے طریقے 
مچھروں سے نجات کے طریقے 
سورس: Wikimedia Commons

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گرمیوں کے موسم میں گھر کے اندر اور صحن میں مچھر ناک میں دم کیے رکھتے ہیں۔ بیشتر مچھر تو محض کاٹنے سے پریشان ہی کرتے ہیں تاہم ان کی کچھ اقسام ایسی بھی ہیں جو ڈینگی، ذکا اور ملیریا جیسی خطرناک بیماریاں پھیلانے کا سبب بھی بنتی ہیں۔ اب ماہرین نے کچھ ایسی تدابیر بتائی ہیں جن پر عمل کرکے گھر اور صحن سے مچھروں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ویب سائٹ homesandgardens.com کے مطابق ٹرمینکس کے ٹیکنیکل منیجر ٹموتھی بیسٹ کا کہنا ہے کہ سے مچھروں کا خاتمہ کرنے کے لیے سب سے پہلے گھر کے اندر اور باہر فالتو کھڑے پانی کو صاف کریں۔

ٹموتھی بیسٹ نے کہا کہ ”کھڑے ہوئے پانی میں مچھر انڈے دیتے اور افزائش نسل کرتے ہیں۔ اس پانی کو مچھروں کے بچوں کے بالغ ہونے سے پہلے صاف کرنا ہوگا ورنہ تب تک دیر ہو چکی ہو گی۔ جس کھڑے ہوئے پانی کو نکالا نہیں جا سکتا اس میں ایسے محلول ڈال دیں جو مچھروں کی افزائش روکتے ہیں۔ اپنے گھر کے صحن کو صاف ستھرا رکھیں کیونکہ کاٹھ کباڑ اور گندگی میں مچھر وں کی افزائش ہوتی ہے۔ 

ٹموتھی کا کہنا تھا کہ ”چونکہ ہم کسی طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے مچھروں کا مکمل خاتمہ نہیں کر سکتے لہٰذا ہمیں مچھر بھگانے والی مصنوعات کا استعمال بھی کرنا چاہیے تاکہ مچھر ہمارے قریب نہ آئیں۔ پنکھوں کا استعمال، گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کو سیل کرنا اور مچھروں کو مارنے والے آلات استعمال کرنا بھی ان سے نجات کے لیے بہترین ہیں۔ مچھر اگربتی کی خوشبو کو ناپسند کرتے ہیں، چنانچہ گھر کے اندر سے انہیں بھگانے کے لیے اگربتی کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -