راحت فتح علی خاں کی آواز میں نیا گانا’فضاﺅں میں‘ ریلیز کردیا گیا

سورس: YouTube
لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکار راحت فتح علی خاں کی آواز میں نیا گانا’فضاﺅں میں‘ ریلیز کردیا گیا۔نئی پاکستانی فلم’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘ کا پہلا گانا ’فضاﺅں میں‘ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کیا گیا۔اداکار ملک عقیل اور اداکارہ مائرہ بنگش پر فلمائے گئے اس گانے کو راحت فتح علی خاں نے اپنی سحر انگیز آواز میں گایا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار فیاض ادریس ہیں۔فلم ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘ میں ملک عقیل اور اداکارہ مائرہ بنگش کے علاوہ اداکارہ لیلیٰ زبیری، سیدہ امتیاز اور اداکار نعمان حبیب بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔