"چار سرکاری گاڑیاں مجھے گرفتار کرنے آئی ہوئی ہیں" شیخ رشید کا تہلکہ خیز ویڈیو بیان

"چار سرکاری گاڑیاں مجھے گرفتار کرنے آئی ہوئی ہیں" شیخ رشید کا تہلکہ خیز ویڈیو ...
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ انہیں گرفتار کرنے کیلئے چار سرکاری گاڑیاں ان کے گھر کے باہر آئی ہوئی ہیں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے بتایا کہ ان کے اسلام آباد والے گھر کے باہر چار سرکاری گاڑیاں انہیں گرفتار کرنے کیلئے آئی ہوئی ہیں۔ ان گاڑیوں میں سادہ لباس اہلکار موجود ہیں لیکن وہ گھبرانے والے نہیں ہیں۔ 

شیخ رشید نے  واضح کیا کہ وہ گرفتار نہیں ہوں گے اور25 مئی کو دن  دو بجے لال حویلی سے لانگ مارچ کیلئے پورے راولپنڈی کو ساتھ لے کر نکلیں گے۔