"دھمکیوں اور مقدمات سے ڈر کر نواز شریف کو کبھی صادق اور امین نہیں مانوں گا" اینکر عمران ریاض کا اعلان

"دھمکیوں اور مقدمات سے ڈر کر نواز شریف کو کبھی صادق اور امین نہیں مانوں گا" ...
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن عمران ریاض خان کا کہنا ہے کہ وہ نواز شریف کو کبھی صادق اور امین نہیں مانیں گے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں عمران ریاض کا کہنا تھا "دھمکیوں اور مقدمات سے ڈر کر نواز شریف کو کبھی صادق اور امین نہیں مانوں گا۔ منی ٹریل دے کر میاں صاحب کو عدالت میں ثابت کرنا پڑےگا۔ مفرور اشتہاری کو ایماندار کہنا بھی توہین ہے۔"

خیال رہے کہ عمران ریاض پر ریاستی اداروں کے خلاف بیان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ان کے علاوہ ارشد شریف، سمیع ابراہیم اور صابر شاکر کے خلاف بھی اسی نوعیت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -