وادی تیراہ میں "باغ امن میلہ" کا انعقاد

وادی تیراہ میں "باغ امن میلہ" کا انعقاد
وادی تیراہ میں

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قبائلی ضلع خیبر کا علاقہ تیراہ جو ایک دور میں دہشت گردی کی علامت سمجھا جاتا تھا. دہشت گردوں کی کاروائیوں کے بعد پاک فوج کی قربانیوں کے بعد دیگر قبائلی اضلاع کی طرح اس علاقے بھی میں امن قائم ہوا. جس کی بدولت نا صرف یہاں سے کوچ کرنے والے قبائل واپس آ رہے ہیں بلکہ اب اس علاقے میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور مختلف ایوینٹس کا انعقاد امن کی ضامن ہیں. اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی اشتراک سے "باغ امن میلہ" کا انعقاد کیا جا رہا ہے. افتتاحی تقریب میں شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا جبکہ بچوں نے قومی پرچم لہرایا. میلہ میں مارچ کرتے ہوئے بینڈ نے خوبصورت دھنوں کے ذریعے شرکاء سے خاص داد وصول کی. افتتاحی تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے. اس موقع پر پاکستان آرمی کی ملٹری پولیس کے بائیک رائیڈز نے بھی مہارت کا مظاہرہ کیا. تقریب میں خٹک ڈانس اور دیگر علاقائ رقص بھی پیش کیا گیا. افتتاحی تقریب کی سب سے خاص بات پیرا گلائیڈنگ اور پاور گلائیڈنگ کا مظاہرہ تھا.  جسے وہاں موجود شرکاء نے خصوصی داد دی. ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ باغظامن میلہ کی افتتاحی تقریب میں اعلی سول اور فوجی حکام, قبائلی اضلاع کے مشران, علاقہ مکین, بچوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر مہمانوں نے شرکت کی. 25 میں تک جاری رہنے والے باغ امن میلہ میں کرکٹ, والی بال, گھڑسواری اور رسہ کشی سمیت دیگر علاقائ کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے.

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -