ماں نے جگر کے ٹکڑے کو بچانے کیلئے گردہ عطیہ کردیا

بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ماں نے جگر کے ٹکڑے کو بچانے کیلئے اپنا گردہ عطیہ کردیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق شیوا کیشوا نامی نوجوان کا دو برس پہلے گردہ فیل ہوگیا تھا اور اسے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔ ڈاکٹرز کی جانب سے سمجھائے جانے پر 56 سالہ ماں اپنے بیٹے کو گردہ عطیہ کرنے کیلئے تیار ہوگئی۔
ماں کی جانب سے گردہ ملنے کے بعد ڈاکٹرز نے مریض کی روبوٹک سرجری کی ، اس طریقے سے سرجری کے بعد ہونے والی پیچیدگیاں نہیں ہوتیں اور مریض اور ڈونر دونوں ہی جلد صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹر ملک ارجن ریڈی کا کہنا ہے کہ بہن بھائیوں سے زیادہ ماں کے اعضا اپنے بچے کیلئے زیادہ مفید ہوتے ہیں، اس کی کوئی سائنسی وجہ نہیں ہے لیکن ماں کے اعضا اپنے بچوں میں زیادہ بہتر کام کرتے ہیں۔