"عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا" نواز شریف بھی میدان میں آگئے

"عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا" نواز ...
سورس: File

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پر  سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی میدان میں آگئے۔

اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا "عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا۔ ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔"

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر عام انتخابات کرائے جائیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -