گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور ساس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا

گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور ساس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا
 گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور ساس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا
سورس: RawPixel

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(  کرائم  رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی اور ساس کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری دیگر ٹیموں کے ہمراہ  موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے لال پل کی رہائشی 25سالہ لبنی کا اپنے شوہر امجد سے جھگڑا چل رہا تھا اور وہ اپنی ماں کے گھر میں مقیم تھی۔  امجد اسے ساتھ لے جانے کے لیے سسرال آیا جہاں اس کی اپنی بیوی لبنی اور اس کی ماں مریم سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر امجد نے طیش میں آکر لبنی اور ساس مریم کو چھریاں مارنا شروع کر دیں جس کے نتیجے میں لبنی موقع پر دم توڑ گئی اور مریم شدید زخمی ہو گئی ، واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔شور سن کر اہل محلہ نے مریم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزم امجد موقع سے فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے  ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔