طالبہ کے اغوا کا معاملہ، مرکزی ملزم دونوں ساتھیوں سمیت گرفتار

طالبہ کے اغوا کا معاملہ، مرکزی ملزم دونوں ساتھیوں سمیت گرفتار
 طالبہ کے اغوا کا معاملہ، مرکزی ملزم دونوں ساتھیوں سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(یونس باٹھ)شادباغ سے میٹرک کی طالبہ کے اغوا کا معاملہ، مرکزی ملزم دونوں ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا،واردات میں ملوث مرکزی ملزم عابد سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے شادباغ سے  اغوا ہونے والی دسویں کی طالبہ کے اغوا کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم عابد اور اس کے دو ساتھی الیاس اور آفتاب کو ملتان سے گرفتارکر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کے خلاف تھانہ شاد باغ میں مزید تین مقدمات درج ہیں۔  وہ ڈکیتی سمیت دیگرسنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور متعدد بار جیل بھی جاچکا ہے۔

دوسری جانب اغوا ہونے والی میٹرک کی طالبہ نے اپنے بیان میں اہم انکشافات کئے ہیں ، طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم عابد نے پاکپتن لے جاکرزبردستی اس سے نکاح کی کوشش کی ، انکار پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔طالبہ  کا کہنا تھا کہ ملزم اور اس کے ساتھی اسے ہفتے کو ہی قصور لے گئے تھے تاہم قصور پولیس کے پہنچنے سے پہلے اسے پاکپتن منتقل کردیا گیا جہاں اسے نکاح پر مجبور کیا گیا جب میں نے انکار کیا تو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ میرے ساتھ کسی نے زیادتی نہیں کی۔ واضح رہے کہ پولیس کے دعوے کے برعکس طالبہ  نے انکشاف کیا ہے کہ اسے رات کو عارف والہ کے ایک بس اڈے پر چھوڑ دیا گیا جہاں سے پہنچ کر اسے پولیس اپنے ساتھ لے آئی۔