دوستی کرنے میں پہل کریں، لیڈر ہمیشہ پہل کرتے ہیں

دوستی کرنے میں پہل کریں، لیڈر ہمیشہ پہل کرتے ہیں
دوستی کرنے میں پہل کریں، لیڈر ہمیشہ پہل کرتے ہیں

  

مصنف:ڈاکٹر ڈیوڈ جوزف شیوارڈز

قسط:76

تحفہ دینا بہت بڑی بات ہے اگر تحفہ خلوص سے زیادہ جائے تو اس میں بہت بڑی طاقت ہوتی ہے۔ اس سے رابطوں میں بہت مضبوطی پیدا ہوتی ہے اگر تحفے میں خلوص کی بجائے مقصد پوشیدہ ہو تو یہ رشوت ہوتی ہے۔

یہ کرسمس سے تھوڑے دن پہلے کی بات ہے۔ میں ایک ٹرک بنانے والی فرم کے مالک کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ ایک کوریئر والا اس مالک کیلئے ایک ٹائربنانے والی فرم کی طرف سے تازہ مشروف کا تحفہ لایا۔ میرے اس دوست نے اس کو جھڑک کر کہا کہ اس تحفے کو واپس لے جاکر بھیجنے والے کے منہ پر دے مارو۔

کوریئر والا چلا گیا، میرے اس دوست نے تھوڑی ہچکچاہٹ کے بعد مجھے بتایا کہ کسی غلط فہمی میں نہ رہنا، میں تحفے دینا بھی پسند کرتا ہوں اور تحفے لینے بھی پسند کرتا ہوں۔ اس نے مجھے بتایا کہ اس کرسمس پر اسے بہت سے تحفے ملے ہیں لیکن یہ کوئی تحفہ وغیرہ نہ تھا کیونکہ یہ تحفہ صرف مجھ سے کاروبار کرنے کیلئے بھیجا گیا تھا جو کہ صرف رشوت تھا۔ اس لیے میں نے اس کو قبول نہیں کیا۔ اس فرم کے ساتھ میں نے 3 ماہ پہلے کام شروع کیا تھا۔ ان کا کام اچھا نہیں ہے۔ یہ لوگ اکثر مجھے فون کرتے رہتے ہیں، پچھلے ہفتے ان کا سیلز مین بھی آیا تھا۔ میں نے اسے کہا کہ آپ کے کام کا معیار نہیں ہے اس لیے آئندہ ہم آپ سے کاروبار نہیں کرنا چاہتے۔

دوستی خریدی نہیں جا سکتی، لیکن جب ہم اس کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں 2طرح سے نقصان ہوتا ہے:

-1ہم رقم ضائع کرتے ہیں۔ -2 ہم دوسروں کی توہین کرتے ہیں۔

دوستی کرنے میں پہل کریں، لیڈر ہمیشہ پہل کرتے ہیں۔ یہ بہت آسان اور فطری بات ہے کہ ہم لوگوں کو بتائیں کہ آﺅ فلاں کام کریں۔ آﺅ ہم پہل کرتے ہیں۔ آﺅ انہیں کہیں کہ ہمیں بلاﺅ خاتون کو پہلے بات کرنے دو۔

لوگوں کو نظرانداز کرنا تو بہت آسان ہے لیکن یہ لوگوں سے متعلق منفی سوچ ہے۔

 اگر آپ دوسروں سے دوستی کرنے کے اصول کو اپنا کر دوستی کریں گے تو آپ کوئی زیادہ دوست نہیں بنا سکیں گے لیکن جو بھی آپ کے دوست بنیں گے وہ بالکل اصلی ہوں گے کیونکہ آپ لوگوں سے متعلق بہت زیادہ معلومات حاصل کر کے ان سے دوستی کریں گے۔ بہت زیادہ لوگوں کی بجائے صرف ایک بااثر شخص زیادہ فعال ہو سکتا ہے۔

وہ شخص واقعی بڑا انسان ہوتا ہے، جو آپ کی جانب آتا ہے اور آپ کو سلام کر کے کہتا ہے کہ میرا نام جیک ہے تو ایسا شخص آپ سے دوستی کا خواہاں ہے۔ ایسا شخص آپ کیلئے بہت اہم ہوتا ہے۔

لوگوں سے متعلق اچھا سوچیے۔ میرے ایک دوست کا کہناہے کہ میں شاید اس کیلئے زیادہ اہم نہیں ہوں، لیکن وہ میرے لیے بہت اہم ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ کیونکہ میں نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

آپ نے دیکھا ہو گا کہ لوگ اکثر انتظار میں کھڑے ہوتے ہیں۔ بس کے، لفٹ کے یا ٹرین وغیرہ کے۔ کچھ لوگ انتظار میں خاموش ہی کھڑے رہتے ہیں اپنے ساتھ کھڑے شخص سے بات کرنا پسند نہیں کرتے۔ اجنبیوں سے بات کرنا مہذب خیال نہیں کیا جاتا لیکن اجنبی سے بات کرنا کوئی بری بات بھی نہیں ہے۔( جاری ہے ) 

نوٹ : یہ کتاب ” بُک ہوم “ نے شائع کی ہے ( جُملہ حقوق محفوظ ہیں )۔

مزید :

ادب وثقافت -