شادی کی تقریب میں گنجے دولہے کی وِگ اتر گئی، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

شادی کی تقریب میں گنجے دولہے کی وِگ اتر گئی، دلہن نے شادی سے انکار کردیا
شادی کی تقریب میں گنجے دولہے کی وِگ اتر گئی، دلہن نے شادی سے انکار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران گنجے دولہے کی وِگ اتر گئی جس کے باعث اس کا"راز" عیاں ہوگیا اور دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ضلع اناؤ میں پیش آیا  جہاں شادی کی آدھی رسومات اختتام کو پہنچ چکی تھیں جب کہ باقی تقریبات صبح سویرے ہونا تھیں۔ دولہا جیسے ہی منڈپ میں پہنچا تو اسے چکر آگیا اور وہ گر گیا، جیسے ہی وہ زمین پر گرا تو اس کے سر کی وِگ اتر گئی جس پر تمام لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ دولہے میاں گنجے ہیں۔ دولہے والوں کی طرف سے اس حوالے سے دلہن والوں کو پیشگی نہیں بتایا گیا تھا۔ 
دلہن کو جیسے ہی اپنے دولہا کے بارے میں پتا چلا کہ وہ گنجا ہے تو اس نے شادی سے انکار کردیا، دونوں طرف کے رشتے داروں نے بہتیری کوشش کی کہ دلہن کو شادی کیلئے منا لیں لیکن ان کی کوششیں بار آور ثابت نہ ہوسکیں  جس کے بعد معاملہ تھانے پہنچ گیا۔
پولیس بھی جب اس معاملے میں کچھ نہ کرپائی تو پنچایت بلائی گئی جس میں دلہن کے والد نے کہا کہ ان کے شادی پر پانچ لاکھ 66 ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔ دولہے کے والد نے یہ رقم ادا کرکے بارات کے ساتھ واپسی کی راہ لی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -