تین ماہ میں سعودی عرب میں ڈیڑھ کروڑ سیاحوں کی آمد، وجہ وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں

تین ماہ میں سعودی عرب میں ڈیڑھ کروڑ سیاحوں کی آمد، وجہ وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ...
تین ماہ میں سعودی عرب میں ڈیڑھ کروڑ سیاحوں کی آمد، وجہ وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں

  

ڈیووس (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی نائب وزیر برائے سیاحت شہزادی حائفہ  بنت محمد نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں دنیا بھر سے ڈیڑھ کروڑ سیاحوں نے مملکت کا دورہ کیا ۔

عرب نیوز کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے شہزادی حائفہ  کا کہنا تھا کہ مملکت میں ایگری اور میوزک ٹوارزم میں تیزی کے ساتھ  اضافہ ہو رہا ہے ،  کورونا وبا کے دوران سعودی عرب میں دو ہزار میوزک شوز منعقد کیے گئے جو اس شعبے میں ترقی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا ختم ہونے کے بعد لوگوں نے سیاحت کرنی ہے، ہمیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ دنیا کے کس کونے سے آرہے ہیں لیکن اگر کچھ نیا ہوگا تو سیاح ضرور آئیں گے، وہ کچھ نیا دیکھنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

عرب دنیا -