مجھ کو شکست دل کا مزا یاد آ گیا  ۔۔۔ تم کیوں اداس ہو گئے کیا یاد آ گیا 

مجھ کو شکست دل کا مزا یاد آ گیا  ۔۔۔ تم کیوں اداس ہو گئے کیا یاد آ گیا 
مجھ کو شکست دل کا مزا یاد آ گیا  ۔۔۔ تم کیوں اداس ہو گئے کیا یاد آ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مجھ کو شکست دل کا مزا یاد آ گیا 

تم کیوں اداس ہو گئے کیا یاد آ گیا 
کہنے کو زندگی تھی بہت مختصر مگر 

کچھ یوں بسر ہوئی کہ خدا یاد آ گیا 
واعظ سلام لے کہ چلا مے کدے کو میں 

فردوس گم شدہ کا پتا یاد آ گیا 
برسے بغیر ہی جو گھٹا گھر کے کھل گئی 

اک بے وفا کا عہد وفا یاد آ گیا 
مانگیں گے اب دعا کہ اسے بھول جائیں ہم 

لیکن جو وہ بوقت دعا یاد آ گیا 
حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمارؔ 

کیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا 
 کلام :خمارؔ بارہ بنکوی