ملک میں پری مون سون کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ملک میں پری مون سون کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
ملک میں پری مون سون کا آغاز کب ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں پری مون سون کا آغاز جون کے دوسرے ہفتے سے ہوسکتا ہے اس سال مون سون میں بھی معمول سے ذیادہ بارشیں ہوں گے اور زیادہ بارشوں سے سندھ اور بلوچستان ذیادہ متاثر ہونگے۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے ملک میں ہیٹ ویو کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بالائی فضا میں موجود ہوا کا ذیادہ دباو،محدود بادلوں کی موجودگی گرمی کی لہر کا باعث ہے۔؎مہر صاحبزاد خان کا کہنا تھا کہ ہمارے گرین ایریاز کم ہورہے ہیں بلڈنگز کی تعداد ذیادہ ہوگئی ہے ماحولیاتی تبدیلی بھی ہیٹ ویو کی بنیادی وجہ ہے، 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری تک جاسکتا ہے، دوپہر 12 سے 3 کے درمیان درجہ حرارت بڑھے گا۔

مزید :

ماحولیات -