پہلی شادی بہت چھوٹی عمر میں ہو گئی تھی،شبیر جان

            پہلی شادی بہت چھوٹی عمر میں ہو گئی تھی،شبیر جان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکار، رائٹر و ہدایتکار شبیر جان نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی شادی بہت چھوٹی عمر میں ہو گئی تھی، اس وقت شادی کا صحیح مطلب بھی نہیں معلوم تھا، پہلی اہلیہ سے ذہن نہ ملنے پر دوسری شادی کی تھی۔ ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران اداکار نے  اپنی دادی، والدہ، والد، دو بیگمات،بچوں، کیریئر کے آغاز اور گھر سے بھاگ جانے جیسے نجی زندگی کے حساس موضوعات پر بھی بات کی۔ شبیر جان نے بتایا کہ ان کی دادی ایک کاروباری خاتون تھیں، آج بھی کراچی کے صدر کے علاقے میں ان کی دکان مشہور ہے، وہ برتنوں کو رنگنے کا کام کیا کرتی تھیں، یہی کام بعد ازاں ان کے والد اور پھر انہوں نے کیا۔شبیر جان نے اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ والد کو کہتی تھیں کہ اس کو مت مارو، یہ میرا کھوٹا سکہ ہے جب یہ چلے گا تو کوئی دوسرا سکہ نہیں چلے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی پہلی شادی 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔

 شبیر جان کا بتانا تھا کہ انہیں اپنی پہلی اہلیہ سے کوئی خاص انسیت نہیں ہے، بس شادی چل رہی ہے، ان کا پہلی اہلیہ کے ساتھ ذہن نہیں ملا تھا اور یہی وجہ تھی کہ بعد ازاں کچھ اداکاری کرنے اور ڈراموں میں مشہور ہونے کے بعد انہوں نے دوسری شادی کر لی تھی۔

  

مزید :

کلچر -