خوبصورت مردوں کی فہرست میں آنے پر رب کا شکر گزار ہوں،عمران عباس

      خوبصورت مردوں کی فہرست میں آنے پر رب کا شکر گزار ہوں،عمران عباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ انہیں دنیا بھر کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے پر وہ خدا کے شکر گزار ہیں لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ اداکارائیں ان کی خوبصورتی سے جلتی ہیں۔انہوں نے اس پر بات پر خدا کا شکر ادا کیا کہ انہیں خوبصورت مردوں کی فہرست میں پاکستان سے مسلسل چار سال تک منتخب کیا جاتا رہا۔انہوں نے کہا کہ اب بھی ان کا نام دنیا کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں آتا رہتا ہے لیکن یہ کہنا غلط ہے کہ ان کی خوبصورتی سے پاکستان کی اداکارائیں جلتی ہیں۔انہوں نے پاکستانی اداکاراوں کی خوبصورتی کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کی تمام اداکارائیں خوبصورت ہیں 

 ۔عمران عباس نے شکوہ کیا کہ انہیں صرف ان کی خوبصورتی کی وجہ سے موضوع بحث بنایا جاتا ہے، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں اس وقت زیادہ خوشی ہوگی جب لوگ انہیں ان کی خوبصورتی کے بجائے ان کی شخصیت کی وجہ سے پہچانیں گے اور عزت کریں گے۔

مزید :

کلچر -