شوبز شخصیات کا ایرانی صدر کی شہادت پر اظہار افسوس

    شوبز شخصیات کا ایرانی صدر کی شہادت پر اظہار افسوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے بھی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر اور دیگر ایرانی سرکاری عہدیداروں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران اور امتِ مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔لی اداکارہ ازیکا ڈینئل نے کہا کہ صبح اٹھتے ہی ناقابلِ یقین خبر سنی۔اداکارہ غنا علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال کی خبر سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔اداکار عاصم محمود نے ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کے جاں بحق ہونے کو انتہائی افسوس ناک خبر قرار دیا ہے۔اداکارہ انعم تنویر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ ہمیں اس ناقابلِ تلافی نقصان کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ان کے علاوہ مشہور میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ سلمی حسن، اداکار فیصل قریشی، خالد انعم، اسامہ خان، عمر عالم  اور دیگر نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔

  

مزید :

کلچر -