یمنیٰ زیدی کی لیاری میں عوام کے درمیان بیٹھنے کی ویڈیو وائرل

    یمنیٰ زیدی کی لیاری میں عوام کے درمیان بیٹھنے کی ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ یمنی زیدی کی لیاری میں عوام کے درمیان بیٹھے اذان کا احترام کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔اداکارہ یمنی زیدی کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوئی  جسے دیکھنے کے بعد ان کے مداح بے انتہا خوش ہو گئے ہیں اور اس ویڈیو کے بعد ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی یمنی اذان کی آواز سنتی ہیں تو فورا سے دوپٹہ سر پر اوڑھ لیتی ہیں اور ایک اچھے مسلمان کی طرح کسی سے بات نہیں کرتیں۔

 ، یہ ہی نہیں بلکہ ساتھ میں بیٹھی خواتین اذان کے درمیان ان سے کسی موضوع پر محوِ گفتگو تھی تو انہیں بھی اداکارہ نے صرف سر ہلا کر ہاں میں جواب دیا ناکہ بول کر۔

مزید :

کلچر -