بالی ووڈ ادکارہ کی ہم شکل قراردینا خوش آئند ہے،ایمن سلیم

    بالی ووڈ ادکارہ کی ہم شکل قراردینا خوش آئند ہے،ایمن سلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ایمن سلیم نے خود کو بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی کا ہم شکل قرار دیے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ کو اپنی پسندیدہ اداکارہ بھی قرار دے دیا۔ایمن سلیم نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں ان سے مختلف معاملات پر سوالات پوچھے گئے۔

 اداکارہ نے ایک سوال پر بتایا کہ شادی کے بعد وہ شوہر کے ہمراہ لندن منتقل ہو چکی ہیں لیکن ان کا واپس پاکستان آنے کا ارادہ ہے، انہیں اپنے ملک سے بہت پیار ہے۔اداکارہ نے خوبصورتی پر تعریفیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک سوال پر واضح کیا کہ ان کا فوری طور پر سکرین پر واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، شادی کی وجہ سے ابھی ان کی ذاتی مصروفیات چل رہی ہیں اور وہ شوہر کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دے رہی ہیں۔

مزید :

کلچر -