میگھا کی پنجابی ٹپوں پر مشتمل ویڈیو لال پٹولے ریلیز

    میگھا کی پنجابی ٹپوں پر مشتمل ویڈیو لال پٹولے ریلیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا کا نیا پنجابی ٹپوں پر مشتمل ویڈیو”لال پٹولے“ ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیوکو گذشتہ روز میگھاسٹوڈیو کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پرریلیز کیاگیاہے اس گانے کی شاعری باؤ اصغر نے لکھی ہے اس کا میوزک کاشی خان نے ترتیب دیاہے اس کی ڈائریکشن میگھا نے خود دی ہے جبکہ ان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رزاق مناتھے۔ میگھا نے بتایاکہ ان کا یہ ویڈیو ریلیز سے قبل ہی ہٹ ہوچکاہے کیونکہ سوشل ایپس ٹک ٹاک،انسٹا گرام، فیس بک،سنیک ویڈیو و دیگر پر اس کے متعدد ویڈیوز بن چکے ہیں۔

  اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ویڈیو کو لوگ بہت زیادہ پسندکررہے ہیں۔میگھا کا کہناتھا کہ وہ عوامی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے گیت ریکارڈ کروارہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کا ہر آنے والا گیت زبان ذدعام ہوتاہے۔میگھا نے مزید بتایاکہ ان کے اس وقت بہت سارے گیت ریکارڈنگ کے مراحل میں ہیں جو یکے بعد دیگرے ریلیز کردئیے جائیں گے اور وہ سونگز بھی ان کے پرستاروں کو بھائیں گے اور جس طرح انہوں نے ان کے سابقہ و حالیہ گیتوں کو سراہا نئے آنے والے گیتوں کو بھی پسندیدگی کی سند سے نوازیں گے۔

  

مزید :

کلچر -