جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات، پی ڈی ایم اے محکمہ جنگلات کامعاون بن گیا

جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات، پی ڈی ایم اے محکمہ جنگلات کامعاون بن گیا
جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات، پی ڈی ایم اے محکمہ جنگلات کامعاون بن گیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات، پی ڈی ایم اے محکمہ جنگلات کامعاون بن گیا ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے محکمہ جنگلات کو آگے بجھانے کے آلات کی فراہمی کی جائے گی  ۔

  ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ آگ بجھانے والی 2 گاڑیاں محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی گئی ہیں گاڑیوں کی یہ فراہمی گرمیوں کے اس سیزن کے لیے ہے۔ گاڑیوں میں پانی کی کیپیسٹی 5 سے ساڑھے 12 ہزار لیٹر تک ہے ۔جنریٹرز، لائٹ سٹینڈز اور فائر فائٹرز کی موبلائزیشن کیلئے  ٹرک بھی سامان میں شامل ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا  کا کہنا ہے کہ جنگلات کا تحفظ قومی فریضہ ہے ،گرمی کی شدت میں جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔پی ڈی ایم اے مشکل وقت میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ محکمہ جنگلات کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے ۔ جنگلات بچائیں گے تو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رہیں گے۔ درخت لگانا بھی ضروری ہے اور درختوں کو بچانا بھی اولین فریضہ ہے ۔