آئندہ بجٹ میں حکومتی پالیسی میں نرمی آئے گی یا مزید سختی ہو گی۔۔۔ ؟ذرائع وزارت خزانہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

آئندہ بجٹ میں حکومتی پالیسی میں نرمی آئے گی یا مزید سختی ہو گی۔۔۔ ؟ذرائع ...
آئندہ بجٹ میں حکومتی پالیسی میں نرمی آئے گی یا مزید سختی ہو گی۔۔۔ ؟ذرائع وزارت خزانہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفاقی بجٹ کے لیے اپنی سفارشات پیش کر رہا ہے۔ حکومت کو آئی ایم ایف کی شرائط پر مکمل عملدر آمد کرنا ہوگا۔

"جنگ " نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا ہے  کہ وفاقی حکومت نے بجٹ سرپلس سے متعلق صوبوں سے تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے پرائمری سرپلس جی ڈی پی کے ایک فیصد کا پلان ہے۔ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے تیار ہوگا، وفاقی بجٹ کی تیاری پر پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔