محکمہ ایکسائز میں ریپڈ رسپانس یونٹ قائم ،کوئی چھٹی نہیں، 24گھنٹے کام کرے گا

محکمہ ایکسائز میں ریپڈ رسپانس یونٹ قائم ،کوئی چھٹی نہیں، 24گھنٹے کام کرے گا
 محکمہ ایکسائز میں ریپڈ رسپانس یونٹ قائم ،کوئی چھٹی نہیں، 24گھنٹے کام کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ ایکسائز میں ریپڈ رسپانس یونٹ قائم کر دیا گیا،یونٹ  کی ہفتے میں کوئی چھٹی نہیں ہو گی اور   24گھنٹے کام کرے گا۔ ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ایکسائز افسران کے تقرریوں اور تبادلوں اور ہر قسم کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی  ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز میں ریپڈ ریسپانس یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ ریپڈ رسپانس یونٹ ہفتے کے سات دن 24گھنٹے کام کرے گا یہ یونٹ منشیات کے خلاف کارروائیوں کو یقینی بنائے گا، ڈی جی ایکسائز ریپڈ ریسپانس یونٹ کی سربراہی کریں گے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر ٹیکس محصولات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے ایکسائز افسران کے تقرریوں اور تبادلوں اور ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ ایکسائز افسران کے اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ، جس کے تحت ایکسائز افسران اب ہفتے کے سات دن کام کریں گے۔

"جنگ " کے مطابق  اس سلسلے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ حکومت منشیات کے خلاف اپنی کوششوں کو مضبوط بنانے اور اپنے ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے، ریپڈ رسپانس یونٹ کا قیام اہداف کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔24 گھنٹے کام کرنے سے، ریپڈ رسپانس یونٹ منشیات کے خلاف تیز اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنائے گا۔