پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کا معاملہ، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا،کمیٹی تشکیل

پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کا معاملہ، وزیر داخلہ نے ...
پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کا معاملہ، وزیر داخلہ نے نوٹس لے لیا،کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پر شادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔
محسن نقوی نے نجی ٹی وی جیونیو زکے پروگرام جیو پاکستان میں اٹھائے گئے اس مسئلے کا نوٹس لیا اور مسئلے کے حل کے لئے سیکرٹری داخلہ خرم علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔محسن نقوی نے قابل عمل حل طلب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی تمام مسئلے کا جائزہ لے کر بہترین حل کے لئے تجاویز پیش کرے، شادی شدہ خواتین کی سہولت اور آسانی کو مدنظر رکھ کر سفارشات تیار کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایشو کو سامنے لانے پر جیو پاکستان کا شکریہ، پوری کوشش ہے کہ اس مسئلے کا قواعد و ضوابط کے تحت فوری حل نکالا جائے۔
دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال نے کہا کہ نادرا کا ریکارڈ لوکل ہوتا ہے، پاسپورٹس کا استعمال انٹرنیشنل طور پر ہوتا ہے، صارفین کا یہ ڈیٹا بیس صرف پاکستان میں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صارف کے ڈیٹا کو صرف پاکستان اون کرتا ہے، شادی شدہ خاتون کے پاسپورٹ میں نام کےساتھ شوہر کا نام درج کرانا قانون ہے، حکومت ڈاکیومنٹ پر چلتی ہے، سرکار میں انفارمل چیزیں استعمال نہیں ہوتیں۔

مزید :

قومی -