مری :تجاوزات آپریشن ٹیم پر حملہ،پتھراﺅ ، سرکاری اہلکار زخمی

مری :تجاوزات آپریشن ٹیم پر حملہ،پتھراﺅ ، سرکاری اہلکار زخمی
مری :تجاوزات آپریشن ٹیم پر حملہ،پتھراﺅ ، سرکاری اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری(ڈیلی پاکستان آن لائن ) غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران شرپسندوں کے حملے میں سرکاری اہل کار زخمی ہوگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مری میں تجاوزات اور جنگل کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ شروع کیا گیا۔ اس دوران بانسرہ گلی،کارٹ روڈ، شارٹ کٹ روڈ، اپر جھیکا گلی روڈ، سرکٹ روڈ، لکوٹ ایکسپریس وے، دریا گلی، شیوالا میں کارروائی کی گئی اور انتظامیہ نے کئی پلازے گرانے کے ساتھ غیر قانونی عمارتیں اور تعمیرات منہدم کردیں۔کارروائی کے دوران انسداد تجاوزات انتظامیہ اور عملے پر شرپسندوں نے حملہ کردیا، جس میں پتھر لگنے سے ایک سرکاری اہل کار دانیال زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن کا پہلا مرحلہ ہے۔ مشینری کی مدد سے خلافِ قواعد تعمیر پلازوں اور تجاوزات کو گرایاگیا ہے۔
 اس حوالے سے متعدد رپورٹس تھیں کہ مری میں ناجائز پلازے اور تجاوزات کی بھرمار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام دباو¿ کو مسترد کرتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی منظوری دی ہے، جسے پیش نظر رکھتے ہوئے آنے والے دنوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔