بچوں نے امتحان میں گبر سنگھ کے بارے میں مضمون میں کیا لکھا ۔۔۔؟( صرف مسکرائیے )

May 23, 2024 | 02:45 PM

تحریر : عوامی لکھاری 

بچوں کو امتحان میں گبر سنگھ کے کردار کے بارے میں لکھنے کو کہا گیا تو ایک لڑکے نے لکھا کہ۔۔۔۔
سادہ زندگی تھی انکی,  بھیڑ  بھاڑ سے دور جنگل میں رہتے تھے....
ایک ہی کپڑوں میں کئی کئی دن گزار دیتے تھے
پانی کی بچت کے لیے کبھی کبھار ہی نہاتے تھے
قاعدہ و اصول کے پابند ایسے تھے کہ کالیا اور اس کے ساتھیوں کو پراجیکٹ ٹھیک سے نہ کرنے پر براہ راست گولی مار دی تھی۔

رحم دلی کا تو پوچھیں مت، ٹھاکر کو قبضے میں لینے کے بعد صرف اس کا ہاتھ کاٹ کر چھوڑ دیا تھا، اگر وہ چاہتے تو اس کا گلا بھی کاٹ سکتے تھے۔
فنون لطیفہ کے دلدادہ تھے، ان کے ہیڈ کوارٹر میں ڈانس میوزک کے پروگرام چلتے تھے اور سب خوشی سے جھوم جھوم جاتے، 
بسنتی کو دیکھتے ہی پرکھ لیا تھا کہ وہ ایک ماہر رقاصہ ہے.
مزاح کو سمجھنے والے تھے، کالیا اور اس کے ساتھیوں کو ہنسا ہنسا کے مارا تھا، خود بھی ٹھٹھے مار مار کے ہنستے تھے، وہ اس دور کے لافنگ بدھا تھے
عورت کی عزت وآبرو کے حوالے سے بہت حساس بھی تھے، بسنتی کے اغواء کے بعد صرف اس کا رقص دیکھنے کی درخواست کی تھی۔
فقیری زندگی گزاری انہوں نے، ان کے آدمی صرف زندہ رہنے کے لیے خشک اناج مانگتے تھے. کبھی بریانی یا چکن تکے کی مانگ نہیں کی۔

نوٹ : یہ تحریر فرضی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں  اور اسے صرف آپ کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کیلیے شائع کیا گیا ہے

مزیدخبریں