عمرکوٹ:لڑکے سے اجتماعی بداخلاقی،ویڈیو وائرل 

عمرکوٹ:لڑکے سے اجتماعی بداخلاقی،ویڈیو وائرل 
عمرکوٹ:لڑکے سے اجتماعی بداخلاقی،ویڈیو وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر سے )نوجوان لڑکے سے مبینہ طور پر اجتماعی بداخلاقی،ویڈیو وائرل کردی گئی جبکہ پولیس نے گیارہ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل سامارو کے دیہہ آرڑو بھرگڑی کے گاو¿ں سوڈو کھوسہ کے رہائشی سولہ سالہ نوجوان شوکت کے والد اور ماموں کریم بخش نے ایس ایس پی عمرکوٹ کو درخواست دی کہ ہمارے بچے شوکت کو مبینہ طور پر الطاف ، خادم امداد کھوسہ و د یگر گیارہ افراد نے اغواءکرکے اجتماعی بداخلاقی کی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس پر پولیس نے گیارہ افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیاتاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔