عمرکوٹ :سکولوں میں بچوں کے داخلے بڑھانے کیلئے آگاہی ریلی ،ڈپٹی کمشنر کی خصوصی شرکت 

عمرکوٹ :سکولوں میں بچوں کے داخلے بڑھانے کیلئے آگاہی ریلی ،ڈپٹی کمشنر کی ...
عمرکوٹ :سکولوں میں بچوں کے داخلے بڑھانے کیلئے آگاہی ریلی ،ڈپٹی کمشنر کی خصوصی شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاہری نے کہا ہے کہ تعلیم کی طاقت کا اندازہ ہمیں تب ہوتا ہے جب ہمارے بچے پڑھ لکھ کر کسی بڑے مقام پر پہنچتے ہیں، اس امر کا اظہار انہوں نے سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمیں تعلیم کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے،سیمینار سے آر ایس یو کے نظر محمد چانڈیو ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بشیر احمد کوسو، بوائز ڈگری کالج کے پرنسپل عبدالرو¿ف سومرو اور دیگر نے خطاب کیا ،اس موقع پر اسلم شیخ، واشومل، شیوارام، گوتم بجیر، سی ایس ایس پی کے شفیق چانڈیو، سی ڈبلیو ایس ای کی ممبر نبیت، ایس ایم سی کے اللہ رکھیو، سابقہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سروپ چند سمیت دیگر نے سکولوں میں بچوں کی داخلہ تعداد بڑھانے کے سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کیں ، اس سے قبل ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب عمرکوٹ تک سکولوں میں بچوں کی ایڈمیشن بڑھانے اور آگاہی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔