وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم ،جون تک کی ڈیڈ لائن دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم ،جون ...
 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم ،جون تک کی ڈیڈ لائن دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیا ہے اور اس ضمن میں جون تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی ہے۔وزیر اعلیٰ  نے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ے طلبہ کے لئے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دوردراز علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں مریض شفٹ کرنے کے لئے ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ  کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو ہارٹ ا ٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائے گی۔ایئر ایمبولینس سروس کے لئے موک ایکسرسائز کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے ڈاکٹر اور سٹاف کی ٹریننگ جاری ہے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز رضوان نصیر نے ایئر ایمبولینس سروس اور سی پی آر ٹریننگ پر بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، ڈاکٹر عدنان خان، سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری ایمپلی منٹیشن دانش افضال اور دیگر موجود تھے۔