لاہور، لیگی رہنما کے کہنے پرسنگین الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا نہ کرنا پولیس افسرکو مہنگا پڑ گیا

لاہور، لیگی رہنما کے کہنے پرسنگین الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا نہ کرنا ...
لاہور، لیگی رہنما کے کہنے پرسنگین الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا نہ کرنا پولیس افسرکو مہنگا پڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما کے کہنے پر ملزمان کو رہا نہ کرنے پر ایس ایچ او شالیمار کو معطل کردیا گیا، ملزمان خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لیے گئےتھے۔

24 نیوز کے مطابق ایس ایچ او شالیمار نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا ،اندراج مقدمہ کے بعد 2 نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، لیگی رہنماشہباز چاندی نے تھانے آکر ملزمان کو چھوڑنے کا کہا ،ملزمان کو چھوڑنے سے انکار پر لیگی رہنما اور ایس ایچ او میں جھگڑا ہو گیا۔ لیگی رہنماکی شکایت پر پنجاب اسمبلی کی کمیٹی نے اعلیٰ افسران کو طلب کرلیا، کمیٹی کے سامنے ڈی آئی جی اپریشنز ، ایس پی سول لائنز اور ایس ایچ او سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔سیاسی دباؤ میں آکر اعلیٰ حکام نے ایس ایچ او شالیمار رانا مجاہد کو کلوز لائن کردیا ،تھانے کے دیگر اہلکاروں پر بھی دباؤ ڈال کر سیاسی کارکنوں سے صلح کروائی گئی۔ایس پی سول لائن کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے،انکوائری مکمل ہونے تک ایس ایچ او کو کلوز لائن کیا گیا ،انکوائری مکمل ہونے پر حقائق سامنے لائے جائیں گے۔