پاکستان کا وہ کونسا شہر ہے جو آج دنیا کا گرم ترین مقام تھا ؟ جانیے

پاکستان کا وہ کونسا شہر ہے جو آج دنیا کا گرم ترین مقام تھا ؟ جانیے
پاکستان کا وہ کونسا شہر ہے جو آج دنیا کا گرم ترین مقام تھا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شہر جیکب آباد آج دنیا کا گرم ترین شہر رہا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد  آج 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ دنیا کا گرم ترین مقام رہا،جیکب آباد کے علاوہ موہن جودڑو، دادو، سبی، لاڑکانہ، نواب شاہ، ٹھٹہ، روہڑی ، خیرپور ، سکھر، نور پور تھل  اور مٹھی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں موسم بے انتہا گرم ہوگیا ہے۔بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں جس سے شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ملتان، سرگودھا، گوجرانوالا، بہاولنگر، بھکر،کوٹ ادو اور رحیم یار خان سمیت پنجاب کے شہروں میں بھی گرمی اور حبس کی وجہ سے شہری بے حال ہیں۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے بھی ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، تاہم شمالی علاقہ جات میں چند مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -