عمرایوب کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

عمرایوب کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری
عمرایوب کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما سالار خان کاکڑ کو پارٹی جنرل سیکریٹری عمر ایوب کےخلاف بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے جاری شوکاز میں کہا گیا کہ آپ نے سیکریٹری جنرل کے خلاف بیان دیا ہے۔شوکاز نوٹس  میں مزید کہا گیا کہ ایک روز کے اندر شوکاز کا جواب دیں ورنہ پارٹی پالیسی کے مطابق ایکشن لیا جائے گا، جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی ایکشن لے گی۔

مزید :

سیاست -