معذور افراد کی فلاح کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے:صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ

معذور افراد کی فلاح کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے:صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ...
معذور افراد کی فلاح کے لیے انقلابی اقدامات کریں گے:صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کونسل آن رائٹس آف پرسنز وِد ڈس ابیلیٹیز کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب، سہیل شوکت بٹ نے کی۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب، اقبال حسین خان اور سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ، سمیرا صمد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر آمنہ منیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں افراد باہم معذوری کی فلاح اور بہبود سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کونسل نے پچھلے اجلاس کے منٹس کی توثیق کی اور نئے اقدامات، پالیسیوں، مالی اور انتظامی معاملات کی منظوری دی گئی۔ 

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال، سہیل شوکت بٹ نے افراد باہم معذوری کے حقوق کی حفاظت کے لیے سرکاری اداروں، این جی اوز، اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے آئینِ پاکستان اور پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنز وِد ڈس ابیلیٹیز ایکٹ 2022 کی روشنی میں، افراد باہم معذوری کی معاشرے میں موثر شمولیت اور فعال کردار کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر نے کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی قیادت میں، افراد باہم معذوری کی فلاح کے لئے انقلابی اقدامات کریں گے۔ کاغذی کارروائیوں سے اب بات آگے بڑھنی چاہیے۔ ملازمتوں میں 3 فیصد کوٹہ، ہمارے معذور بہن بھائیوں کا حق ہے۔ مریم نواز کی قیادت میں عنقریب ایسا پیکج لائیں گے جس سے ان کی مشکلات بہت حد تک کم ہو جائیں گی۔ یہ کونسل معذوری کے حامل افراد کو قومی دھارے میں لانے کے لئے پرعزم ہے۔