بورے والا(سید یاسین)کمشنر ملتان ڈویژن رانا عامر کریم خاں نے اپنے دورہ بورےوالا کے دوران پریس کلب بورےوالا کا دورہ کیا اور کلب ممبران سے ملاقات کی، پریس کلب آمد پر سینئر نائب صدر پریس کلب، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران و ممبران نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈی سی وہاڑی عمرانہ توقیر،اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا ملک فاروق احمد،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نعیم عاصم بھی موجود تھے،کمشنر ملتان نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں کا کردار معاشرتی بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور پریس کلب کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
رانا عامر کریم نے یقین دہانی کرائی کہ بورےوالا پریس کلب کے مسائل کو متعلقہ فورمز پر اٹھایا جائے گا اور جلد مثبت پیش رفت دیکھنے کو ملے گی۔